اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ ہفتے کے دوران شہر کے163 مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 178 دستے روانہ کئے گئے۔ اینٹی رائٹ فورس کے 100 جوانوں کو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ایکسپو اور ائیرپورٹ قرنطینہ مراکز پر تعینات کیا گیا۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سنٹرز پر 3500 اہلکار تعینات کئے گئے جنہوں نے تقریباً 50ہزارسے زائد افراد کوسکیورٹی فراہم کی۔ ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس ہیڈکواٹر بھی روزانہ کی بنیاد پر احساس کفالت مراکز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کے بیسک لائف سپورٹرز جوانوں نے 05 افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔اہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 50 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔شہر کی اہم شاہراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاو کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے 120 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے جنہوں نے بغرض کارروائی بھکاریوں کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا۔ 

مزید :

علاقائی -