ثانیہ مرزا کو ’فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ‘ کیلئے نامزد کردیاگیا
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ایشیا اوشیانا زون کی جانب سے ثانیہ مرزا کو انڈونیشیا کی پرسکا میڈیلین نوگروہو کے ہمراہ نامزد کیا گیا، فاتح کا انتخاب شائقین کی آن لائن ووٹنگ پر ہوگا جویکم سے 8 مئی تک جاری رہے گی۔ثانیہ مرزا کی گذشتہ ماہ فیڈکپ میں واپسی ہوئی تھی،انہوں نے بھارت کو پلے ا?ف میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔