شعیب اور تفضل رضوی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، محمد یوسف

شعیب اور تفضل رضوی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، محمد یوسف

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف نے کہا ہے کہ شعیب اختر اور تفضل رضوی کو چاہیے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں۔محمد یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر پاکستان کے اسٹار کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی چیزوں سے ہماری کرکٹ پیچھے جاتی ہے اور ان معاملات سے نوجوان کھلاڑیوں پر برا اثر پڑتا ہے۔واضح رہے کہ ریکارڈ ساز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بورڈ نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔اس موقع پر شعیب اختر نے ماضی کے کیسز پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔اس کے جواب میں پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے کہا تھا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میں اب سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں۔تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بھی شعیب اخترکے ریمارکس کو دیکھا اور سنا گیا ہے، میں ان کے خلاف بیرون ملک بھی قانونی کارروائی کروں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -