لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید 9مقدمات درج،تعداد 2150ہوگئی

  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید 9مقدمات درج،تعداد 2150ہوگئی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے مزید9افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرابتک2150مقدمات درج کئے گئے۔شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پر 02 لاکھ10ہزار 622 افرادسے نقل و حرکت بارے دریافت کیا گیا جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے01 لاکھ99ہزار648 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے4417شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی01 لاکھ88 ہزارسے زائد وہیکلزکو چیک کیا گیا۔مجموعی طور پر106276موٹر سائیکلوں،27422 رکشوں،5488 ٹیکسیوں،38998 کاروں اور9822بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی۔جبکہ خلاف ورزی کرنے والی7449موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -