خیبر پختونخوا، کورونا وائرس سے جاں بحق پولیس اہلکارسپردخاک
نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے جاں بحق خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکارکوسپردخاک کردیا گیا۔حکام کے مطابق چارسدہ کا رہائشی 36 سالہ کانسٹیبل فہیم بم ڈسپوزل یونٹ نوشہرہ میں تعینات تھا۔انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکار فہیم کو پولیس سلیوٹ پیش کرتی ہے، شہید اہلکارکورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہا تھا۔
سپردخاک