صوابی میں لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر 93 گرفتار

  صوابی میں لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر 93 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس کا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے 93 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کر لی۔صوابی پولیس نے لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر مزید 93 افراد کے خلاف جرم 33NDMA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کی۔ صوابی واضح رہے کہ صوابی پولیس نے دکانداران کو خبردار کیا تھا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبار/ دکانیں کھولنے کی صورت میں شہر میں امن وامان کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں صوابی پولیس نے بروز آج دوران لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر متعددافراد کو گرفتار کر کے 86مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کورونا وائرس کینفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے جاری لاک ڈاؤن کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں سرکل صوابی ڈی ایس پی احسان شاہ کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی فاروق خان و دیگر بیٹ آفسران نے 15افراد جس میں دکانداران و پیش امام پر 33NDMA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔ایس ایچ او زیدہ راز محمد نے 09افراد پر مقدمات درج کی۔سرکل رزڑ ڈی ایس پی علامہ اقبال کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان محمد فیاض نے 15افراد کے خلاف مقدمات درج کی جبکہ ایس ایچ او پرمولی سلطان محمود نے 15افراد کے خلاف مقدمات درج کی۔سرکل ٹوپی ڈی ایس پی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی نے 07افراد پر مقدمات درج کی، ایس ایچ او گدون شمس القمر نے 07 مقدمات درج کی اور ایس ایچ او اُتلہ ناظم خان نے 01 دکاندار پر مقدمہ درج کی۔سرکل چھوٹا لاہور ڈی ایس پی تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او شفیق احمد نے 10افراد پر مقدمات درج کی،ایس ایچ او یارحسین شہزاد خان نے 11مقدمات درج کی جبکہ ایس ایچ او تورڈھیر افتخار شاہ نے 05 افراد کے خلاف مقدمات درج کی ضلعی پولیس نے آج لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے ٹوٹل 93افراد پر جرم 33NDMA کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 86 افراد کو گرفتار کیے گئے، مزید کاروائی کی جائے گی۔،اس دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حاجی سیف علی کی قیادت میں ٹریفک وارڈن انچارج لیاقت شاہ کی نگرانی میں ٹریفک عملہ نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 201موٹرسائیکل سواریوں کو چالان کیے گئے۔