سمارٹ لاک ڈاؤن ایس او پیز پر عملدر آمد سے ممکن ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ایس او پیز پر عمل کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات پر عمل کریں، ہدایات پر عمل نہ کرنے سے متوقع نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔وفاقی سطح پر 31 ایس او پیز جاری کر چکے ہیں، نماز اور تراویح کے حوالے سے بھی ایس او پی جاری کیے، باہر کا سفر کرنے یا متاثرہ لوگوں سے ملنے پر خود کو قرنطینہ کریں۔ گھر پر قرنطینہ کے لیے ایس او پی موجود ہے۔ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں شدت نہ ہونے پر بھی خود کو قرنطینہ کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے ایس او پی جاری کیے ہیں۔ مختلف سطحوں پر صفائی کے حوالے سے ایس او پی جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی تدفین کے ایس او پی دیے ہیں، کرونا کے حوالے سے ہسپتالوں کی درجہ بندی کی اور ایس او پی جاری کیے۔ سماجی فاصلوں سے متعلق بھی ایس او پی بنائے ہیں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر ٹیسٹ کے لیے، ضروری اشیا والی دکانوں کے لیے، ضروری صنعتوں کو کھولنے سے متعلق، کرونا سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال سے متعلق اور تعمیراتی کاموں سے متعلق بھی ایس او پیز بنائے ہیں۔
ظفر مرزا