پشاور،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2775 افراد چالان

پشاور،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2775 افراد چالان

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے پچھلے ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر2775 افراد کو چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایس پیز‘ ڈی ایس پیز‘ ٹریفک آفیسرز اور دیگر ٹیموں نے شہر بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر آگاہی دینے کیلئے ناکہ بندیاں کی ہیں جس دوران ٹریفک حکام کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1023‘ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں پارک کرنے پر 1217‘ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر 296اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 239افراد کو چالان کیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا کیونکہ وہ حکومتی احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں تاہم ایسے لوگ کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -