مردان،روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کے نرخنامے جاری
پشاور(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے کسئی سبزی منڈی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان نے میروس سبزی منڈی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی زاہد کمال نے تخت بھائی سبزی منڈی میں فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ صبح صادق کے وقت بولی کی نگرانی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامہ جاری کیا۔