لاک ڈاؤن ویڈیو گیم نہیں،بلاول خیالی دنیا سے نکل آئیں،شہباز گِل

لاک ڈاؤن ویڈیو گیم نہیں،بلاول خیالی دنیا سے نکل آئیں،شہباز گِل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،بلاول زرداری خیالی دنیا سے حقیقت میں واپس آئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے بلاول بھٹوکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا لاک ڈاؤن کوئی ویڈیو گیم کا بٹن نہیں کہ بلاول بھٹو نے دبا دیا اور سب نظام رک گیا، خیالی دنیا سے حقیقت میں واپس آئیں۔ کراچی کی صرف11 یو سیز میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا لیکن عمل درآمد نہیں کرواسکے اور باتیں پورے ملک کے لاک ڈاؤن کی کرتے ہیں اب بیان بازی نہیں کام کریں۔ عوام جانتے ہیں کہ وفاق پورے ملک میں غیرسیاسی بنیادپر اربوں کی امداد تقسیم کررہا ہے جس کا بڑا حصہ سندھ کو دیا گیا ہے۔ یاد رکھیں ہم خیانت نہیں ہونے دیں گے۔
شہباز گِل