پاک بحریہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی امداد جاری

  پاک بحریہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی امداد جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (آئی این پی) پاک بحریہ اس وبائی مرض کے خلاف قوم کی مدد کے لئے پر عزم ہے۔ پاک بحریہ کی ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے متاثر خاندانوں کی امداد جاری ہے۔سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں, مضافاتی قصبوں اور دور دراز گوٹھوں میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی جس میں کراچی کے مضافاتی علاقے بشمول مچھیرا بستیوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ کریکس کے دور دراز علاقوں تک امدادی سامان کی ترسیل کے لئے پاک بحریہ کے جدید بحری کرافٹس کا استعمال کیا گیا جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے ہزاروں خاندانوں میں بھی راشن اور اشیائے ضرورت کی تقسیم کیا گیا۔ ساتھ ہی سندھ اور پنجاب کے اسپتالوں میں طبی عملے کے لئے میڈیکل کٹس اور حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔
سامان