اقلیتوں کی مضبوطی کے بغیر کوئی ملک خوشحال نہیں ہو سکتا، چودھری سرور

اقلیتوں کی مضبوطی کے بغیر کوئی ملک خوشحال نہیں ہو سکتا، چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس وقت تک خوشحال نہیں ہو سکتا جب تک اس میں رہنے والی اقلیتیں مضبوط نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ میں مسیحی برداری میں راشن تقسیم کر نے اور ریسیکو1122کے شاہدرہ ہیڈ آفس میں راشن کی تقسیم کا جائزہ لینے کے بعد تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنرپنجاب نے کہا کہ اقلیتوں سمیت5لاکھ غر یب خاندانوں کو پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ ملکر راشن فراہم کر رہے ہیں۔ ہم قائد اعظم کے افکار کے مطابق اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں مگر گجرات کے قصائی نریندر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کو اپنے نشانہ پر رکھا ہے اور کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی د نیا کا سب سے بڑا انتہاپسند اور انسانیت دشمن ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے جان ومال کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں اور بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ہونے ظلم اور ناانصافی کو بند کروایا جائے۔ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے اراکین میاں وحید احمد،چودھری خالد محمود گجر، ملک آصف ایڈوکیٹ،پاسٹر اعجا زگل،فادر عاطف یونس اورڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت دیگر بھی موجود رتھے۔

گورنر پنجاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -