صوابی،پولیس کے ہاتھوں کار لفٹر گرفتار،گاڑی اور پستول برآمد
صوابی (بیورورپورٹ)تھانہ صوابی پولیس کی اہم کاروائی کارلفٹر گرفتار سرقہ شدہ دو موٹرکار،پستول اور گاڑی کی رجسٹریشن کاپی برآمدکر لی۔ملزم کے خلاف مختلف مقدمات درج رجسٹرڈ ہے۔ نامعلوم ملزم (کارلفٹر) کو ٹریس کرنا پولیس کے لیے ایک اہم چیلنج تھا، ٹریس اور گرفتاری آفسران بالا کی ہدایت پر کاروائی شروع کرکے پیشہ وارانہ پولیسنگ کی بدولت کامیابی ملی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی مقدمہ جان آغا ساکن جھنڈا نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے انکے حجرے سے موٹرکار از قسم ہنڈا سوکس نمبری۔iDJ-1521برنگ سفید کسی نامعلوم ملزم /ملزمان نے چوری کرکے لے گیے ہے۔اسی طرح دو دن بعد ایک اور حجرے سے مدعی مقدمہ جنت گل ساکن جھنڈا کی موٹر کار از قسم XLI.FS-785 برنگ سفید چوری ہوئی۔اس واقعے پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو چوری ہوئی موٹر کاریں اور نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپا۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر خالد اقبال خان،سب انسپکٹر نذر محمد خان نے نامعلوم کارلفٹر کے خلاف کاروائی شروع کرکے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنٹفیک طریقے سے معلومات حاصل کی۔جس پر ایس ایچ او صوابی فاروق خان بمع پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرمان ساکن صوابی کو گرفتار کرکے موقع پر انکے قبضہ سے سرقہ شدہ ایک موٹرکار برآمد کی جبکہ دوران تفتیش ملزم رئیس کی نشاندہی پر دوسرا موٹرکار بھی برآمد کیا گیا۔ملزم کے خلاف جرم 381Aمقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر مزید تفتیش شروع کی گئی۔