کاٹلنگ پولیس نے ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا

کاٹلنگ پولیس نے ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) کاٹلنگ پولیس نے ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، تیسرے شریک واردات ملزم کی گرفتار ی بھی جلد متوقع ہے علاقہ تھانہ کاٹلنگ انزرگی میں مسجد کی تعمیر،پانی کے استعمال پر تکرار کے دوران ملزمان نے مقتول اور اس کے والد پر فائرنگ کی تھی تفصیلات کے مطابق مورخہ 27اپریل کو علاقہ تھانہ کاٹلنگ کی حدود میں مسجد کی تعمیر و پانی کے استعمال پر تکرار تین ملزمان مشرف، علی زر عرف زرے اور حضرت علی ساکنان انزرگی کاٹلنگ نے ڈاکٹر اسفندیار اور اس کے والد پرنسپل تاج نبی پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مقتول ڈاکٹر اسفند یار اور اسکا والد پرنسپل تاج نبی خٹک لگ کر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو MMCمردان منتقل کردیا گیا جہاں پر مقتول ڈاکٹر اسفند یار زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا، واقع کی رپورٹ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ کاٹلنگ میں درج کی گئی، اس واقع کا ڈی پی او مردان سجاد خان نے سختی سے نوٹس لے کر واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی کاٹلنگ قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او کاٹلنگ اور تفتیشی افسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں نامز د دومرکزی ملزمان مشرف اور علی زر عرف زرے تک 72گھنٹوں میں رسائی حاصل کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول 30بور بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ تیسرے شریک واردات ملزم حضرت علی کی گرفتار ی کیلئے پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -