حکومت سنجیدہ ہے تو مالی امدادی پا لیسیاں بنائے،نعیم میر

  حکومت سنجیدہ ہے تو مالی امدادی پا لیسیاں بنائے،نعیم میر

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرنے کہا ہے کہ 9مئی کو لاک ڈاؤن نہ کھولا گیا تو 10مئی کو تاجر اپنی مرضی کریں گے۔ امدادی رقم کا اعلان کر کے تاجروں کو نئی گولی کروائی گئی ہے۔ اگر مالی امداد نہیں کرنی تو لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کیا جائے۔وفاقی کابینہ کی طرف سے چھوٹا کاروبار کرنیوالوں کے ملازمین کو دیئے جانے والے امدادی پیکیج پراپنے ردعمل میں نعیم میر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے 12 ہزار روپے فی ملازم امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم چھوٹے تاجروں کے رجسٹرڈ ملازمین کو دی جائیگی لیکن دکانوں میں اسی فیصد سے زائد ملازمین غیر رجسٹرڈ ہیں۔ 36 لاکھ کمرشل میٹر ہولڈرز سے ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔یہ ڈیٹا وااپڈا کے لائن مین بڑی آسانی سے اکٹھا کر سکتے ہیں۔ بجلی کے کمرشل بلوں پر ملازمین کی تعداد لکھی جائے۔ نعیم میر نے کہاکہ حکومت واقعی امداد کرنا چاہتی ہے تو ان ملازمین کی مالی امداد کر دی جائے۔ حکومت ایک دفعہ پھر پوائنٹ اسکو رنگ سے باز نہیں آرہی لیکن حکومت سنجیدہ ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ کرمالی امدادی پا لیسیاں بنائے۔

مزید :

کامرس -