884میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ 2022ء تک مکمل ہوگا

  884میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ 2022ء تک مکمل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور 884 میگاواٹ کا یہ منصوبہ 2022 ء تک مکمل ہو جائے گا۔ منصوبے کے پراجیکٹ منیجر ژاؤ کے مطابق یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے۔ چینی کمپنی نے اس منصوبے پر کام کو آگے بڑھانے کے لئے نئی حکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے منصوبے پر کام تاخیر کا شکار نہیں ہوگا۔ 700 سے زائد چینی اہلکار اور اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے کنار پر مکمل کیا جا رہا ہے اور اس پر لاگت کا تخمنہ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کی صنعتی ترقی اور اقتصادی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید :

کامرس -