راولپنڈی چیمبر آف کامرس ، ممبران کے لیے میڈیکل ہیلپ لائن سروس کا آغاز

راولپنڈی چیمبر آف کامرس ، ممبران کے لیے میڈیکل ہیلپ لائن سروس کا آغاز

  

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آگاہی مہم تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر آر سی سی آئی صبور ملک نے کہا ہے کہ جزوی لاک ڈاون میں غیر ضرور ی رش کو روکنے کے لیے ہر ایک کو انفرادی سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا۔ پولیس اور سول انتظامیہ گشت بڑھائے نیز مساجد کے ذریعے بھی پیغام عام کیا جائے کہ حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ معلومات اور آگاہی کے لیے چیمبر تمام پلیٹ فارمز استعمال کر رہا ہے۔ ایک میڈیکل ہیلپ لائن سروس بھی شروع کی گئی ہے جس میں ممبران فون پر مستند ڈاکٹر سے مشورہ اور راہنمائی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دستیاب صحت عامہ کی سہولیات کے پیش نظر کرونا وبا سے نمٹنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔ ہمیں ہر فورم پر کرونا وبا سے بچنے کے لیے آگاہی مہم مزید تیز کرنا ہوگی، سماجی دوری، ہاتھ دھونے اور دوسری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

مزید :

کامرس -