باغبان پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے فیرومون ٹریپس کا استعمال کریں، محکمہ زراعت

باغبان پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے فیرومون ٹریپس کا استعمال کریں، محکمہ ...

  

لاہور(اے پی پی) باغبانپھل کی مکھی کے کیمیائی انسداد کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل سفارش کردہ زہریں استعمال کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ پھل کی مکھی کے میزبان پودوں میں امرود، آم، لوکاٹ، جامن، ترشاوہ اور آرڑو شامل ہیں، پھل کی مکھی اپنی افزائش نسل پھل کے اندر ہی رہ کر کرتی ہے اور بڑی ہو کر پھل سے زمین میں داخل ہوجاتی ہے اور پیوپے کی شکل میں زمین میں رہتی ہے پھر خول اتار کر پروانے کی صورت میں زمین سے باہر آکر نر اور مادہ ملاپ کرتے ہیں۔ تر جما ن کے مطابق مادہ مکھی ملاپ کے بعد پھر پھل کے اندر انڈے دیتی ہے اور اپنی افزائش نسل جاری رکھتی ہے، نر مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیرومون، میتھائل یوجینال اور پروٹین ہائیڈرولائزیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ پھل کی مکھی کے لئے بے حد کشش رکھتا ہے۔ تر جما ن نے بتا یا کہ فیرومون پھندے کے استعمال سے پھلوں کے باغات میں پھل کی مکھی کے طریقہ انسداد کو بہتر بنایا گیا ہے جو نر کیڑے کے انسداد کا بہترین علاج ہے، فیرومون محلول میتھائل، یوجینال اور میلاتھیان سے تیار کیا جاتا ہے، اس محلول میں ڈبو کر پلاسٹک کے گول پھندے میں ڈال دیا جاتا ہے جس کی شرح 6 پھندہ فی ایکڑ ہوتی ہے اور اس طرح پھل کی مکھی کا حملہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے جب اس کا موازنہ 50 سے 60 فیصد کے پہلے دورانیے سے کیا جاتا ہے، اس سے کاشتکاروں کیلئے پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے زہروں کا استعمال بھی 80 سے 90 فیصد کم ہوجاتا ہے جس کا فائدہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -