نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا فراد دم توڑ گئے،نشتر ہسپتال میں یکم اپریل سے دو مئی کے درمیان کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا میں مبتلا زیر علاج ملتان کے علاقے گلگشت کے رہائشی 83 سالہ سجاد حسین نے جمعہ کو دم توڑ دیا،جبکہ کورونا میں مبتلا ملتان کے رہائشی 63 سالہ اکبر نے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
گزشتہ روز دم توڑ دیا،یوں نشتر ہسپتال میں یکم اپریل سے دو مئی تک کورونا کے باعث ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 22ہو گئی ہے۔نشتر ہسپتال ملتان میں کوروناکے شبہ میں زیرعلاج 60 سالہ خاتون دم توڑ گئی، نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں زیر علاج ملتان کی رہائشی 60 سالہ خاتون گزشتہ روز دم توڑ گئیں جن کی کورونا کے حوالے سے رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 08 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح کورونا میں مبتلا 35 مریض اور شبہ میں 15 مریض آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وارڈ نمبر دو کے 8 بیڈز اور انتظامی بلاک ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کے لیئے استعمال ہوں گے جبکہ دیگر بیڈز میڈیکل یونٹ 4 کے زیر استعمال ہوں گے، اسی طرح وارڈ 2 کی ہی تمام نرسز پورے وارڈ میں خدمات سر انجام دیں گی، جبکہ اسی طرح وارڈ 15 میں نرسنگ اسٹیسشن سمیت 16 بیڈز آپتھالمولوجی شعبہ کے لیئے استعمال ہوں گی جبکہ وارڈ 15 کا تیسرا حصہ نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیئے استعمال ہو گا اور آخری 8 بیڈز ڈینگی کے لیئے استعمال ہوں گے، جس کے لیئے انتظامیہ کی جانب سے دو روز میں انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئر مین ڈاکٹر خضر حیات، صدر ڈاکٹر فاران اسلم، چیئرمین ملتان ڈاکٹر چوہدری عتیق الرحمن، ڈاکٹر ملک عدنان جنرل سیکرٹری، وائس پریزیذنڈنٹ ڈاکٹر توقیر یوسف قلندرانی، اور لیڈی ڈاکٹر وائرس پریزیڈنٹ ڈاکٹر عائشہ غفار نے آئی سی یو نشتر ہسپتال کا دورہ کیا،جہاں سربراہ آئی سی یو ڈاکٹر منیر چودھری،ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر عامر اور دیگر سے ملاقات کے دوران ہائی رسک ایریاز میں کام کرنے والے طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس تقسیم کی گئی، جن میں سیفٹی کٹس، سیفٹی گوگلز، این 95 ماسکس، سینٹائزرز اور ہیڈ کور شامل تھے، جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تمام مخیر حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا، جبکہ آئی سی یو سمیت ہائی رسک ایریاز میں کام کرنے والے تمام طبی سٹاف کو خراج تحسین بھی پیش کیاہے۔نشتر ہسپتال سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرنے کیلئے پی ایم اے مسلسل میدان میں موجود ہے،اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں عملے میں حفاظتی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے گزشتہ روز پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا دورہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر جاوید اور ڈاکٹر احمد خلیل سے ملاقات کی اور طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان انکے حوالے کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹروں نرسز سمیت دیگر عملے میں حفاظتی لباس،گلوز ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر خود بھی تقسیم کئے گئے،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا فرنٹ لائن پر لڑنے والے اپنے ان مجاہدوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہینگے،اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا،جبکہ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر منظر علی ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر وقار نیازی،سمیت دیگر ڈاکٹر بھی شامل تھے۔
3ہلاکتیں