ٹرالر میں خوفناک آگ، 8بورے کاٹن جل کرراکھ

ٹرالر میں خوفناک آگ، 8بورے کاٹن جل کرراکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے کاٹن سے بھرے ٹرالر میں آگ لگ گئی 8بورے کاٹن جل کر راکھ بن گئے۔تفصیل کے مطابق شجاعباد کے قریب نجی کمپنی کے ٹرالر جس میں کاٹن کروڑوں روپے مالیت کاکاٹن دھاگہ لوڈ تھا جس کوڈرائیور محمد الیاس کراچی سے مظفر گڑھ فیکٹری کی جانب لے جارہا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بناپر ٹرالر میں آگ بھڑک(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرالر میں لوڈ کاٹن کے بوروں کو اپنی لپیٹ میں لیکر ا?ٹھ بوروں کو جلاک رراکھ کردیا،واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر ا?گ پر قابو پالیا ڈرائیور کے مطابق آگ نامعلوم وجہ سے لگی جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی کاٹن دھاگہ جل گیا،پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
راکھ