ایم ڈی اے: تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کرنیکی تیاریاں مکمل

ایم ڈی اے: تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کرنیکی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ایم ڈی اے کے سرکاری اور سائلین سے متعلقہ تمام معاملات کو بخوبی سرانجام دینے کے لئے تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کر کے آن لائن کرنے کے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تاکہ عوام الناس کے ایم ڈی اے شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کے مسائل گھر بیٹھے حل ہو سکیں اور تمام تر معلوما ت بھی گھر بیٹھے حاصل ہو سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ون ونڈو آپریشن کو بھی آن لائن(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

سسٹم کے تحت کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے۔تا کہ کسی قسم کی درخواست جمع کرانے کے لئے او ر معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سائل کو ایم ڈی اے آفس نہ آنا پڑے اور گھر بیٹھے تمام مسائل حل ہو سکیں۔اس کے لئے کوئی بھی سائل اپنے موبائل سے پلے سٹور کے ذریعے MDA لکھ کر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے معاملات گھر بیٹھے آن لائن سسٹم کے تحت حل کر سکتا اور ہمہ قسم معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ان شعبہ جات سے متعلقہ تمام آفیسرز اور اہلکار آن لائن ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔پراناریکارڈمکمل طور پر کمپیوٹرائز ہونے پر کسی بھی فائل پر آئندہ ہونے والی کاروائی بھی ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کے تحت کمپیوٹرائزڈ ہوگی۔اس سسٹم میں الاٹمنٹ سے لیکر ٹرانسفر آف پلاٹ تک تمام معاملات کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت پراسس کئے جائیں گے اور مالکان کو سمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے جس میں ملکیت کا تمام ریکارڈ موجود ہوگا۔کوئی بھی سائل ایم ڈی اے میں موجود اپنی پراپرٹی کے متعلق گھر بیٹھے سمارٹ کارڈ کی مدد سے MDA ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کر سکے گا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لوگوں کی فلاح کے لئے ان کی پراپرٹی کو محفوظ کر نے کے لئے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جو کہ انتہائی ضروری اور اہم اقدام ہے۔ جس سے کسی بھی نا گہانی صورتحال،حادثہ یا فائل گم ہونے کی صورت میں پراپرٹی کا ریکارڈ محفوظ رہے گا۔ جس سے مالکان کے لئے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
ایم ڈی اے