صادق آباد:سوئی گیس عملہ بلوں کو گلی محلوں میں پھینک کر فرار

صادق آباد:سوئی گیس عملہ بلوں کو گلی محلوں میں پھینک کر فرار

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)محکمہ سوئی گیس کے اہلکار بلو ں کو گھریلو صارفین کو دینے کی بجائے گلیوں محلوں میں پھینک کر غائب،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ ماہ کی طرح اس بار بھی محکمہ سوئی گیس کے اہلکار بلوں کی ترسیل(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

یقینی بنانے کی بجائے گلی محلوں میں پھینک کر غائب ہوگئے جس کی وجہ سے صارفین بلوں کی تلاش کیلئے پریشان صارفین سلیمان،محمد عارف،محسن،محمد عمران،ذیشان ودیگر نے کہا کہ ہر ماہ کی طرح اس بار بھی سوئی گیس کے بل گھروں میں دینے کی بجائے گلیوں میں پھینک کرسوئی گیس کے اہلکار چلے جاتے ہیں جس کیوجہ سے ہمیں بل اد کرنے کیلئے بڑی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جس پر صارفین نے اعلیٰ حکام سے سوئی گیس کے بلوں کو گھروں تک ترسیل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گیس بل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -