رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی چوہدری طاہر محمود، سجاد حیدر سپرا سے ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال،بہادرعلی خان کا ضلع کچہری کادورہ، نئی تعمیرات کے سلسلہ میں بریفنگ

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی چوہدری طاہر محمود، سجاد حیدر سپرا سے ملاقات، ...

  

ملتان (خصوصی رپورٹر) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ لاہور بہادر علی خان نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر چوہدری طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

نے بار کو درپیش مسائل اور بار کی وسعت کے لئے بارایسوسی ایشن سے ملحقہ ہائی وے بلڈنگ اور کالونی کا وزٹ کیا اس موقع پر انہیں نقشہ کے ذرئیے بریفنگ دی گئی۔دریں اثناء سینئیر جج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگرنے رجسڑار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان،صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری اور جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر چوہان کے ہمراہ کچہری وسعت کے سلسلہ میں کچہری کاوزٹ کیا اور مختلف جگہیں دیکھیں بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے چیمبر میں انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال نے نئی تعمیرات کے سلسلہ میں مکمل بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ عید تک ملٹی پل بلڈنگ کا کام شروع ہو جائیگا صدر و سیکرٹری ہائیکورٹ بار چوہدری طاہر محمود،سجاد حیدر سپرا،ڈی سی عامر خٹک،سی پی او حسن رضا،سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار میاں ارشد وقاص چھجڑا اور مسرور حیدر بھی موجود تھے روانگی سے قبل مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن کورٹ کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -