حکومت کی ری فنا نس سکیم، مختلف کمپنیوں کا بینکوں، ما لیاتی اداروں سے رابطہ
ملتان(نیوز رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ری فنانس سکیم میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے 65 ارب روپے سے زائد مالیت کی قرضہ کی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء سے کاروباربالخصوص چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبار (ایس ایم ایز) اوربڑی کمپنیوں پرپڑنے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے ری فنانس سکیم کا اعلان کیا تھا، اس سکیم کے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
تحت سٹیٹ بینک نے قرض پر شرح سود 4 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے۔سٹیٹ بینک نے یہ سکیم ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی ہے تاکہ کمپنیاں اورفرمز بحران کے دورمیں ملازمین کوبے روزگاری سے بچائے، اس سکیم کے تحت ضمانت کے تقاضوں میں نرمی اور چھوٹے کاروباری حضرات کے درخواست فارم کو آسان بنا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے بینکوں اورمالیاتی اداروں کے پاس مختلف کمپنیوں اورفرمز نے 65 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات کیلئے رابطہ کیاہے جس پرکام ہورہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ 700 سے زائد کمپنیاں یہ قرضہ حاصل کررہی ہیں اوراس کے نتیجہ میں 5 لاکھ سے زائد کارکنوں کے روزگارکوتحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔
کاروبار