رحیم یارخان:33مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو روانہ،ڈاکٹرز کوخراج تحسین

رحیم یارخان:33مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو روانہ،ڈاکٹرز کوخراج تحسین

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)ضلع میں کورونا کے زیر علاج 33 مزید مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے 33 زیر علاج مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ کر دئیے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 84 ہو گئی،حالیہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعتوں سے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

ہے،ضلع بھر میں کورونا کے 119مریض رپورٹ اور4اموات ہوئیں،ضلعی انتظامیہ رحیم یارخان کی جانب سے کورونا کے خلاف ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، محکمہ صحت اور تعاون کرنے والے اداروں کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -