نازک حالات میں بھی اپوزیشن سیاست چمکارہی ہے، طاہر اقبال چوہدری
وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری,رکن صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ, رائے ظہور کھرل نے اپنے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت ملک میں 2 جماعتیں اپوزیشن کا کردار ادا (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
کررہی ہیں جنہوں نے گزشتہ ادوار میں بھی تمام حکمرانوں سے زیادہ عرصہ تک حکومت کی ان دونوں کا دور حکمرانی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دور کہلایا جاتا ہے جب ملک سے یہاں کے غریب مزدوروں کی خون پسینے کی کمائی دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر باہر لے گئے یہی وجہ ہے کہ آج ان کا سارا خاندان جیلوں میں پڑا سڑ رہا ہے انہوں نے جیسی حکومت کی تھی اس سے بھی بدتر اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں اس وقت صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے لیکن ہر ملک کی حکومت دوسری قوتوں کے ساتھ مل کر اس موذی مرض کے خلاف لڑرہے ہیں اور یہاں اپوزیشن واہیات قسم کی بیان بازی کررہی ہے کس قدر مضحکہ خیز بات ہے کہ سیاست کا طفل مکتب آج سندھ کی نمائندگی کررہا ہے جہاں نا پینے کا صاف پانی ہے نہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اٹھانے والا کوئی موجود ہے انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران 8 ارب روپے کا راشن تقسیم کیا گیا سپریم کورٹ کے پوچھنے پر بتایا گیا 100 کروڑ کا راشن دیا گیا طاہر اقبال اور ان کے ساتھیوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہیں انہوں نے ملک کے غریب عوام پر پیسہ لگایا ہے ان نام نہاد غریبوں کے ٹھیکیداروں کی طرح غریبوں کے نام پر اپنی جیبیں نہیں بھریں۔
طاہر اقبال