مختلف شہروں میں حادثے، بزرگ سمیت 4افراد جاں بحق
ملتان، صادق آباد، میلسی، وہاڑی، شاہ جمال(نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی، سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں 60سالہ بزرگ جاں بحق ہوگیاہے۔چک نمبر344ڈبلیو بی کا رہائشی عبدالستار اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ اڈا متے والی پل کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک میں جالگا جس کے نتیجے میں (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
عبدالستار شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کے بعد واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔صادق آباد میں منٹھار روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 2افراد موقع پر جانبحق ہوگئے ہیں صادق آباد میں تیز رفتاری دو جانیں نگل گئی منٹھار روڈپر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے حادثے کے باعث 2افراد موقع پر جانبحق ہوگئے ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی موت ہیڈ انجری کے باعث ہوئی ہے حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل کو بھی آگ لگ گئی ہے جبکہ جانبحق ہونے والے دونوں افرادکی ڈیڈ باڈیز کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے جن کی شناخت 58سالہ محمدیعقوب جبکہ دوسرے کی شناخت 15سالہ احسن کے نام سے ہوئی ہے۔ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک لڑکا جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ ٹبہ سلطان پور کے رہائشی منظور احمد کے دو بیٹے13سالہ مصطفیٰ اور14سالہ محمد تنزیل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ملتان روڈ پر جارہے تھے کہ اڈہ سیالاں والا کے قریب عقب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے13سالہ ایک بھائی مصطفیٰ موقع پر جاں بحق اور دوسرا بھائی محمد تنزیل شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد فراہم کر نے کے لئے ٹبہ سلطان پور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بستی کانجو چوک ملانوالا کا رہائشی 13سالہ وسیم ولد رب نواز جھنڈیر گھر سے صبح 8 بجے اپنی دوکان کے لیے گھر سے نکلا مگر دوکان پر نہ پہنچا تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی لاش بستی کانجو ویرانے میں درخت سے لٹکی ہوئی ہے ورثاء نے موقع پر پہنچ کر شناخت کی اور پولیس کو بلایا گیا پولیس تھانہ شاہ جمال موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی جب کہ تاحال یہ معلوم نہ ہو سکا کہ معاملہ قتل ہے یا خود کشی رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال محمد جہانزیب نے بتایا کہ فرانزک ٹیم منگوا کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے قبل ازوقت کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔
حادثے