آن لائن سسٹم سے ہزاروں سٹوڈنٹس فائدہ اٹھارہے ہیں،ڈاکٹر اطہرمحبوب

آن لائن سسٹم سے ہزاروں سٹوڈنٹس فائدہ اٹھارہے ہیں،ڈاکٹر اطہرمحبوب

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسوں کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور جامعہ 48شعبہ جات اور 5کالجز کے 26000طلبہ وطالبات کی ععلمی آبیاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ آن لائن درس وتدریس لاک ڈاؤن کے بعد طلبہ وطالبات کی کیمپس میں واپسی تک جاری رہے گا۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان کے شعبہ حالات وحاضرہ (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کے قومی نشریاتی رابطے پر نشر ہونے والے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے تمام تر درسی مواد طلبہ وطالبات کو پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ عالمی معیار کے ہینڈ سینی ٹائرز تیار کر رہا ہے جسے آن ڈیوٹی ملازمین، ڈاکٹرز اور قانون نافذ کرنے والے اِداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی ویٹرنری کالج اور زرعی کالج بالترتیب مویشی پال حضرات اور گندم کی کٹائی اور کپاس کی پوائی میں مصروف کسانوں کو بذریعہ ٹیلی فون سروس مشورے فراہم کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن کی سروس عام لوگوں میں طبی مشوروں کے حوالے سے بہت مقبول ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ کالج کے ماہرین نے کم قیمت وینٹیلیٹر تیار کیا ہے جو متعلقہ اِداروں کی منظوری کا منتظر ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کووڈ19وبائی بحران کے دوران اکیڈمک لیڈر شپ کے حوالے سے تمام جامعات کے لیے روشن مثال قائم کر رہی ہے۔ 26000طلباء کے لیے آن لائن درس وتدریس کا کامیابی سے آغاز کر کے قومی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔ آج ہی جامعہ اسلامیہ بہاول پور نے موجودہ بحران میں ایم فل۔ ایم ایس، ایم ایس سی آنرز، ایل ایل بی، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی آن لائن تدریس کے قوائد (SOPs)جاری کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسر چ بورڈ نے ان قواعد کو تیار کیا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز نے بتایا کہ مقالات کی تجاویز اور زبانی امتحانات اور جمع کرنے کے حوالے کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ ممتحنین کی تعیناتی اور کنفرمیشن لیٹر اب بلا تعطل جاری ہو سکیں گے۔ شعبہ امتحانات تمام کیسز کو تیزی سے نمٹائے گا۔ جامع امتحان کے بغیر دشواری انعقاد کو بھی ممکن بنا دیا گیا ہے اور اس حوالے سے طریقہ کار طے کر دیا گیا ہے۔ یہ تمام امور اب آن لائن ممکن ہو سکیں گے۔ ایم ایس ٹیم گوگل، ذووم اور جٹس میٹ جیسے دستیاب ذرائع کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ تعلیمی حلقوں خصوصاًایم فل، ی ایچ ڈی سکالرز نے اعلیٰ تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور نامکمن کو ممکن بنانے پر وائس چانسلر کے تدبر کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -