وسیلہ تعلیم پراجیکٹ:30سے زائد ملازمین بغیر نوٹس فارغ

وسیلہ تعلیم پراجیکٹ:30سے زائد ملازمین بغیر نوٹس فارغ

  

سلطان پور(نامہ نگار)این آر ایس پی نے وسیلہ تعلیم پراجیکٹ کے 30 سے زائد ملازمین بغیر نوٹس کے فارغ کردئیے ہیں.تفصیل کیمطابق گزشتہ دو سال سے BISP کے تعاون سے چلنے والا وسیلہ تعلیم پروجیکیٹ جو کہ ضلع مظفر گڑھ اور راجن پور کی تمام تحصیلوں میں اچھے انداز سے چل رہا تھا جس میں کم و بیش چالیس فیلڈ سٹاف اور ڈرائیوز شامل ہیں انکو بغیر نوٹس بلاوجہ بتائے 20 مارچ کو کورونا کا بہانہ بناکر ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے متاثرین نے نام نہ بتانے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کی شرط پر بتایا کہ عید سر پر ہے اور ادارے نے انہیں بے روزگار کردیا ہے انہوں نے این آر ایس پی کے WET پراجیکٹ کے انچارج اخلاق احمد اور زونل انچارج عبدالرزاق شیرانی سے درخواست کی ہے کہ انکو ادارے کی پالیسی کے مطابق عید بونس اور انکریمنٹ دیکر بحال کیا جائے تاکہ وہ اپنی عید اچھے انداز سے گزار سکیں.بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔

فارغ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -