قادرپور راں، شجاع آباد: ڈاکوؤں کی گھروں میں گھس کرلوٹ مار

قادرپور راں، شجاع آباد: ڈاکوؤں کی گھروں میں گھس کرلوٹ مار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادر پور راں کے علاقے ٹاٹے پور محمد عرفان کے گھر تین مسلح افراد نے داخل ہوکراسلحہ کے زور پر نقدی، زیورات دیگر سامان مالیت4 لاکھ15 ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے موضع کھاکھی شوکت(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

عزیز کے گھر نامعلوم افراد نے گھس کر گن پوائنٹ پر اہل خانہ کر یر غمال بناکر سامان مالیت10لاکھ لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خدادادغلام عباس کی موٹرسائیکل، تھانہ جلیل آباد کے علاقے لکڑ منڈی محمود الہی، تھانہ گلگشت کے علاقے 6نمبر چونگی محمد رمضان، جلال مسجد چوک ہوسٹل سے محمد اکرام ودیگر افراد کے19موبائل، تھانہ بی زیڈ کے علاقے بوسن روڑ محمد اسماعیل کی کار چوری ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے فرخ ٹاون ذوالفقار کی موٹرسائیکل، تھانہ صدر کے علاقے بچ مبارک خاور خان، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے اقبال نگر مہتاب حسین، مسجد امیر حمزہ کے باہر سے نوید احمد، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے جھنڈی ویڑہ شاہ زین، تھانہ بستی ملوک کے علاقے عابد حسین کے ڈیرہ سے مویشی مالیت4لاکھ ملزم اسلم، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد عمران کیگھر سے نقدی و موبائل مالیت35ہزار جبکہ تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے بنگالہ موڑ سکندر علی کی دوکان کے تالے توڑ کر سامان مالیت3لاکھ30ہزار چوری ہوگئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -