ذخیرہ اندوزوں، مہنگائی مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کیجائیگی،حسین جہانیاں گردیزی

ذخیرہ اندوزوں، مہنگائی مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کیجائیگی،حسین جہانیاں ...

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی بڑا اقدام اور ریلیف ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد شہریوں کو”کرونا وائرس“ کے ساتھ بھوک اور مالی مشکلات سے بچانا ہے،عوام لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران احتیاطی تدابیر میں غفلت کا مظاہرہ کرنے سے اجتناب برتیں، ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے کبیروالا شہر میں سید گروپ کے بزرگ رہنما سید لطیف حسین شاہ (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام تر اقدامات عوام کی مسائل حل اور انہیں لاک ڈاؤن کی صورت میں درپیش مشکلات میں ریلیف کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں امسال پنجاب حکومت گندم کی خریداری پر بھرپور توجہ دے رہی،گندم کی خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مالی امداد اور ریلیف فراہم کے تمام معاملات میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایاجارہا ہے،مجرمانہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں اور مہنگائی کے ذمہ داروں ”ذخیرہ اندوزوں“کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس موقع پر ممبرڈویژنل امن کمیٹی سید سہیل عابدی،سید فرخ رضا،حاجی محمد ارشد سنگا،حفیظ سعیدی،شیخ محمد ارشد بھی موجود تھے۔

حسین جہانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -