بجلی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ تیز، روزہ داروں کامیپکو حکام کیخلاف احتجاج

بجلی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ تیز، روزہ داروں کامیپکو حکام کیخلاف احتجاج

  

وہاڑی، سکندر آباد(بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)وموسم کے تیور بدلتے ہی واپڈا حکام نے بھی رنگ دکھانے شروع کردئیے شہر اور مضافات میں غیر اعلانبہ بجلی کی بندش معمول بن گئی روزہ دار وں کی پریشانیاں بڑھ گئیں تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی واپڈا کی جا نب سے بھی عوام کو ذہنی کوفت دینے کا سلسلہ جاری ہے دن میں کئی بار بجلی بند کرکے عوام روزہ کی حالت میں گرمی کے عذاب کو جھیلنے پر بھی مجبورکیا جارہا ہے شہریوں کاکہنا ہے کہ(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

گورنمنٹ بجلی کے تسلسل کے دعوے تو کئی سالوں سے کررہی ہے مگر آج تک کوئی بھی وعدہ پورا نہ کیا جا سکا وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنا ئیں۔ گرمی کا درجہ حررات بڑھتے ہی مپیکو نے بجلی کی غیر اعلاینہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مزید بڑھا دیا سکندرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے دو روزہ دار خواتین بے ہوش ہوگئیں اہل علاقہ سمیت خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -