رحیم یار خان، شوہر سے جھگڑا،خاتون کی کالاپتھر پی کرخودکشی

رحیم یار خان، شوہر سے جھگڑا،خاتون کی کالاپتھر پی کرخودکشی

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ) شوہر سے جھگڑا 22 سالہ خاتون نے کالاپتھر پی کرخودکشی کرلی،تفصیل کے مطابق چاچڑاں شریف کی رہائشی 22 سالہ مریم بی بی کا اپنے شوہر ابوبکر سے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

باوجود مریم بی بی جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 2افراد جن میں بھٹہ کالونی کی 18 سالہ فریحہ بی بی اور چک 34 کا 25 سالہ محمد عاصم کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -