پبلک ٹرانسپورٹ بند، ڈرائیورز، کنٹریکٹرز، ہیلپرز فاقوں کاشکار
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)لاک ڈاؤن سے پبلک ٹرانسپورٹ بدستور بند ہے۔وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ڈرائیورز کنڈیکٹرز ہیلپرز بس ہوسٹس ھاکر سب رل گئے۔گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
ذیشان خیال جنرل منیجر بلوچ بس سروس پیر ودھائی اسلام آباد نے عابد خیال و دیگر کے ہمراہ بس ڈرائیورز کنڈیکٹرز ہیلپرز اور اڈہ منیجرز کے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ٹرانسپورٹ سے وابستہ مزدور دیہاڑی دار طبقہ جس میں ڈرائیورز کنڈیکٹرز ہیلپرز بس ہوسٹس اور اڈاہ منیجر بکنگ کلرک ھاکر جو روزانہ 5/7 سو کما کر اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے تھے فاکہ کشی کا شکار ہیں ان کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں بچے دودھ کیلئے بلک رہے ہیں نہ ہی ان کو حکومتی امداد ملی اور نہ ہی کوئی اس غریب دیہاڑی دار طبقہ کو ادھار دینے پر تیار ہے انہوں نے کہا اگر حکومتی بے حسی کا یہی حال رہا تو ٹرانسپورٹ سے وابستہ دیہاڑی دار طبقہ خودکشیوں پر مجبور ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ دیہاڑی دار طبقہ کیلئے فی الفور امدادی پیکج منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شکار