ملتان میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر18 افراد کیخلاف مقدمات، کارروائی شروع

ملتان میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر18 افراد کیخلاف مقدمات، کارروائی شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 18افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

روک تھام کے لئے ضلع بھر میں لاک ڈاون جاری ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ممتازآباد پولیس نے حیدر پورہ سے ملزم رفیق، ممتازآباد مارکیٹ سے ملزم عبدالخالق، شعیب، موسی، دلاور، سرور، سیتل ماڑی پولیس نے سمیجہ آباد سے ملزم سامہ، صدر پولیس نے عثمانیہ بازار سے ملزم مجاہد، توفیق، دہلی گیٹ پولیس نے چوک دہلی گیٹ سے ملزم محمد احمد، محمد بخش، شاہ میر، محمد شان، عمران، ا?صف، خرم،نصیر جبکہ صدر شجاعباد پولیس نے ملزم محمد مبین کو قابو کیا جو پابندی کے باوجود اپنی اپنی دوکانیں کھول کر عوام کا رش کئے ہوئے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -