لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ، نوجوان کی زبردست پٹائی، پولیس کارروائی شروع

لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ، نوجوان کی زبردست پٹائی، پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی محلے داروں نے خوب
(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود کے علاقے نورے والی میں اوباش نوجوان کو محلے داروں کی لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنا مہنگا پڑ گیا پکڑے جانے پر محلہ داروں نے اوباش پر خوب ہاتھ صاف کئے اور رمضان المبارک کے دوران اس طرح کی شرمناک حرکت کرنے پر ہاتھوں کو باندھ کر خوب درگت کا نشانہ بنایا جسکی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم علاقہ مکینوں کی مداخلت پر اوباش نوجوان کی پٹائی کے بعد اس کو تھانہ ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے پولیس کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم کے خلاف خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں نئی ابادی کی رہائشی شمع پروین کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔