کروناایمرجنسی سنٹر، آئسولیشن وارڈزکاعملہ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کے احکامات کاپابند

کروناایمرجنسی سنٹر، آئسولیشن وارڈزکاعملہ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

یونیورسٹی، ایم ایس نشتر ہسپتال اور پرنسپل نشتر ہسپتال کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا ایمرجنسی اور آئی سولیشن بلاک کے چھ وارڈز میں کام کرنے والا طبی عملہ صرف پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کے احکامات پر ہی عمل کرے گا جبکہ کسی اور انتظامی افسر کے احکامات کار آمد نہیں ہوں گے، جبکہ ایڈمن رجسٹرار اآئسولیشن وارڈز(26,27,28,29)ڈاکٹر معظم کی ہفتے کو چھٹی ہوتی ہے جبکہ ایڈمن رجسٹرز وارڈ 12 اور 22 ڈاکٹر نعیم عاصم کی چھٹی اتوار کے روز ہوتی ہے، جس کے پیش نظر دونوں ایک دوسرے کے متبادل بھی ہوں گے، ایڈمن رجسٹرارز طبی عملے کی موجودگی، اور دیگر معلومات بھی پرنسپل آفس میں ہر روز صبح 11 بجے جمع کرانے کے پابند ہوں گے، اور تمام سنیئر ڈاکٹرز، رجسٹرارز، میڈیکل ا?فیسرز، پی جی آرز، ہاوس آفیسرز اپنی ڈیوٹیاں دینے کے پابند ہوں گے۔

پابند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -