کبیروالا: ایک اورمریض کاکرونا ٹیسٹ مثبت، مجموعی تعداد چار ہوگئی
کبیروالا+اڈا جھلار مدینہ+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) کورونا کے ایک اور مریض کا ٹیسٹ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
مثبت آگیا، کبیروالا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چارہو گئی، آئسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیاہے،کبیروالا کے نواحی علاقہ شامکوٹ کے چاہ کیکری والا کے رہائشی عمر فاروق ولدمحمد اسلم ہا نسلہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ عمر فاروق کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی صحت ٹھیک ٹھا ک ہے اور توقع ظاہر کی گئی کی وہ دو روز میں ٹھیک ہو جائیگا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عمر فارو ق کے والد محمد اسلم ہانسلہ کا بھی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جسکے بارے صحت حکام رپورٹس دیکھ کر فیصلہ کریں گے، واضح رہے کہ متاثرہ عمر فاروق کے ساتھ کبیروالا میں کورونا وبا ء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار اور ضلع خانیوال میں تعدادآٹھ ہو گئی ہے جس میں ایک مریض کو صحتیاب ہو نے پر گھر روانہ کردیا گیا تھا۔
ٹیسٹ