جلالپور پیروالہ میں لینڈ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، 210کنال سرکاری اراضی وگزار

جلالپور پیروالہ میں لینڈ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، 210کنال سرکاری اراضی وگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان (سپیشل رپورٹر  ) ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک کی ہدایت پر گرینڈ آپریشن کے دوران گزشتہ روزجلالپور پیروالا میں لینڈمافیا کے قبضہ سے 210 کنال زمین واگزار کرالی گئی ہے۔واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 32کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔واگزار کرائی گئی زمین میں 47کنال کمرشل اراضی بھی شامل ہے۔لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالا غلام(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

سرور نے کی۔آپریشن میں بھاری مشینری کے ذریعے تعمیرات گرا دی گئیں۔پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری زمین واگزار کرانے کے حوالے سے یہ جلالپورپیروالا کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے، لینڈ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلال پور پیروالا میں قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،کسی کو سرکار کی ایک انچ زمین بھی غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
واگزار