حکومت تمام ملازمین کویوٹیلٹی ا لاؤئنس، ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر مراعات فراہم کرے، ظفرسومرو صوبائی ترجمان ایپکا

حکومت تمام ملازمین کویوٹیلٹی ا لاؤئنس، ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر مراعات ...

  

خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) ظفر سومرو صوبائی ترجمان ایپکا پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ چھوٹے ملازمین سب سے زیادہ مہنگائی سے متاثر (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

ھو رھے ھیں حکومت گریڈ ایک تا، سولہ کیملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر عید الاؤنس دے کر انکو عید کی خوشیوں میں شامل کرے کئی سالوں سے صرف چند مخصوص محکمہ جات کے ملازمین پر مسلسل نوازشات کا سلسلہ بند کر کے عدالتی احکامات کی روشنی میں ملک بھر کے تمام ملازمین کو یکساں پے سکیل الاؤنسز اور دیگر مساوی مراعات دے کر امتیازی سلوک کاخاتمہ کر کے حکومت ریاست مدینہ کے منشور کی پاسداری کرے چند مخصوص محکموں کے ملا زمین پر مسلسل نوازشات کی وجہ سے دیگر محکمہ جات میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے ملازمین میں احساسی محرومی بڑھتا جا رہا ہے پنجاب حکومت تمام ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس ہاؤس ریکوزیشن سمیت یکساں مراعات دے کر امتیازی سلوک ختم کرے گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی رقم ریٹائرمنٹ پر یکمشت دی جائے اور تمام ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -