نئی یونین کونسلوں میں بھی ترقیاتی سکیمیں شروع کرانیکا فیصلہ

نئی یونین کونسلوں میں بھی ترقیاتی سکیمیں شروع کرانیکا فیصلہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سالانہ بجٹ 2020-21کی نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے سرخ فیتہ کلچر کو دفن کر دیا ہے۔نئی ترقیاتی سکیموں 2020-21(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

میں نئی یونین کونسلوں میں بھی ترقیاتی سکیمیں متعارف کروائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے نئی ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری، سلیم لابر، بیرسٹر وسیم بادوزئی، طارق عبداللہ، قاسم خان لنگاہ،مظہر راں اورسبین گل بھی موجود تھیں۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود،ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ترقیاتی سکیمیں مکمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہوگا۔عوام کے ٹیکس کی پائی پائی عوام پر خرچ ہوگی۔کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق نے کہا کہ نئی ترقیاتی سکیمیں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جارہی ہیں۔تاخیری حربے یا سستی دکھانے والے افسران کو شوکاز دیا جائے جبکہ ادھورا کام چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بحث و مباحثہ اور آڈٹ بھی کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -