پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، حسنین بہادردریشک

پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، حسنین بہادردریشک

  

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر ) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔کارونا وائرس سے بچاو کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایت(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

پر عمل کریں۔ یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی، لائیو سٹاک،ڈی او انڈسٹری اور مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں انسداد کارونا وائرس اقدامات، گندم خریداری مہم، انسداد ٹڈی دل آپریشن اور اشیاء خوردونوش کی قمیتوں کے کنٹرول بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں 22لوگوں میں کارونا مثبت آیا تھا جن میں سے بیشتر کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا، ان میں سے 20 لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں بقیہ2 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھاپے مار رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ گندم خریداری مہم بارے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ باردانہ کی تقسیم کا عمل تقریبا مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ 71 فیصد سے زائد گندم خریدی بھی جا چکی ہے۔ اس موقع پر ضلع راجن پور میں ڈینگی کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔

حسنین بہادر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -