ڈیرہ: عوام کو سستے پھل، سبزیاں فراہم کرنے کیلئے موبائل وین متعارف

ڈیرہ: عوام کو سستے پھل، سبزیاں فراہم کرنے کیلئے موبائل وین متعارف

  

ڈیرہ (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان کے عوام کیلئے مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے غریب عوام کو معاشی ریلیف دلافنے کیلئے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے عوام کو سستے داموں پھل اور سبزیاں فراہم کرنے کیلئے موبائل وین متعارف کرادی ہے موبائل فئیر پرائس شاپ سے پھل اور سبزیاں کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہوں گی موبائل وین مختلف(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

علاقوں کا چکر لگاکر عوام کو گھر کی دہلیز پر مارکیٹ سے سستے داموں پھل اورسبزیاں فراہم کرے گی. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے موبائل فیئر پرائس شاپ کا دورہ کیا. پھل اور سبزیوں کا معیار چیک کرنے کے ساتھ مارکیٹ کے ساتھ نرخوں کا موازنہ کیا انہوں نے مارکیٹ اور سبزی منڈی کا بھی دورہ کیااور. پھل اور سبزیوں کا معیار چیک کیا. اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان، ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجودتھے. . زرتاج گل وزیر اور محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ موبائل فیئر پرائس شاپ کے علاوہ ضلع بھر کی مارکیٹوں میں اشیاء کے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیاگیا ہے. دریں ا ثنا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے سٹی پارک کا دورہ کیا. پارک کی بحالی، تزئین و آرائش اور دیگر اقدامات کا جائز ہ لیا.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -