کورونا سے متاثرہ صحافیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی، اجمل وزیر

کورونا سے متاثرہ صحافیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی، اجمل وزیر

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صحافی برادری اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ دوران ڈیوٹی پشاور کے 7 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی صحافیوں کے ٹیسٹس کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صحافی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی کی اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سنیئر عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ، پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، محمود جان بابر،ناصر خان، عزیز بونیری و دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صحافیوں کی مشکلات اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحافیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران اگر حکومت کے وضع کردہ طریقہ کار پر عملدرآمد نہ ہوا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ اول -