ٹڈی دل کی پنجاب سندھ پر بڑی یلغار، فصلیں برباد

  ٹڈی دل کی پنجاب سندھ پر بڑی یلغار، فصلیں برباد

  

لاہور،کراچی(خصوصی رپورٹ)پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دَل نے موسمی فصلوں پر یلغار کر دی، خربوزے،آم اورگندم کی فصل کو برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔تیار فصلیں کھانے سے ٹڈی دَل کی افزائش میں بھی آئندہ چند دنوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آئیگا۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب رحیم یار خان کے علاقے گانگا نگر اور میانوالی قریشیاں میں ٹڈی دل نے حملہ کرکے کھڑی فصلوں کو شدیدنقصان پہنچایا ہے۔کسان اتحاد کے مطابق ٹڈی دل نے گنیکی فصل اور آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اسپرے جاری ہے۔راجن پور میں بھی ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے اور ان کے خاتمے کیلئے فضائی اور زمینی اسپرے کیا جارہا ہے جو کہ ناکافی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چھ مارچ کو صوبے میں سپرے کے لئے آپ سے درخواست کی تھی۔ فصل پر ٹڈیاں پندرہ مئی کے بعد بڑا حملہ کرسکتی ہیں۔یقین دہانی کے باوجود ٹڈی دل کے حملے روکنے کیلئے کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔ ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل کا حملہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہو گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے خط میں کہا ہے کہ جلد اگر 6 ایئر کرافٹ کے ذریعے فصل پر اسپرے نہیں کیا گیا تو شدید نقصان ہوگا۔ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے معاملے پرصوبے کی مدد کرے۔

سپرے

مزید :

صفحہ اول -