خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، مرتضی وہاب

خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، مرتضی وہاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔مرتضی وہاب نے کورونا کے حوالے سے صوبے بھر کے اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں خواتین میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے کورونا کے مجموعی کیسز کا 26 فیصد خواتین مریض ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معصوم بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، دس سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار بتانے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا ہمارے گھروں میں گھس چکا ہے، کیونکہ ہم احتیاط نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہماری فیملی کے لوگ متاثر ہورہے ہیں، یاد رکھیں عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وبا پر قابو پانا آسان نہیں ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ پچھلے دو ماہ میں سندھ کے عوام نے حکومت کا بہت ساتھ دیا جسکی وجہ سے کورونا کے کیسز میں تیزی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے لیکن یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں۔انہوں نے یہ کہا کہ انشااللہ بہت جلد معاشی مشکلات دور ہوں گی لیکن اس کے لیے ہمیں کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -