نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کر رہا ہے، رانا ثنا اللہ

نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کر رہا ہے، رانا ثنا اللہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا بیان مسترد کرتے ہیں۔ شیخ رشید جیسے سیاسی گیدڑ ہی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ٹارزن سمجھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں۔ اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں۔ پوری کی پوری حکومت شہبازشریف کے خوف میں مبتلا ہے۔ سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں۔

رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ اول -