رمضان اللہ تعالی کا خاص تحفہ، نیکیوں کا موسم بہار ہے،مفتی محمد نعیم

رمضان اللہ تعالی کا خاص تحفہ، نیکیوں کا موسم بہار ہے،مفتی محمد نعیم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی کا خاص تحفہ اور نیکیوں کا سیزن ہے جس میں بدنی ومالی عبادات زیادہ سے زیادہ کرنے چاہئے، صدقہ فطر واجب فی فرد خالص گندم 100جو350 کھجور 1225اورکشمش کے اعتبار سے1960روپے بنتی ہے،صدقات واجبہ ادائیگی کے ساتھ مستحق تک پہنچانابھی فرض ہے،بینکوں اوردیگرمالیاتی اداروں کی توسط سے زکو ۃدیناجائزنہیں۔گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ روزہ صرف بھوک اور پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تمام شیطانی وسوسوں اور برے اعمال و خیالات سے بچناہے، ماہ رمضان کے روزے کوئی بوجھ نہیں بلکہ اللہ تعالی کی جانب سے عظیم نعمت ہے اورنیکیوں کاعالمی موسم بہارہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر مسلمان کو اپنی تربیت پر توجہ دینی چاہیے اس لئے مسلمان کوچاہئے کہ نیکیوں کے اس موسم سے بھرپورفائدہ اٹھائے۔مفتی محمدنعیم نے مزید کہاکہ دارالافتا جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مطابق اس سال فطرہ واجبہ فی فرد خالص گندم 100جو350 کھجور 1225اورکشمش کے اعتبار سے1960روپے بنتی ہے۔روزے کیطرح زکو ا، صدقات واجبہ اورنفلی صدقات کابھی زیادہ سے زیادہ اہتمام کرناچاہئے لیکن صدقات واجبہ میں خیال رہے کہ اس کی ادائیگی کے ساتھ مستحق تک پہنچانابھی فرض ہے

مزید :

صفحہ آخر -