مزارات،مساجد و امام بارگاہوں اور میڈیا ہاؤسز میں ڈس انفکشن اسپرے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی اینٹی کرونا اسپرے اسکواڈ کا ضلع کورنگی کی حدود میں مزارات،مساجد و امام بارگاہوں اور میڈیا ہاؤسز میں خصوصی طور پر ڈس انفکشن اسپرے انجام دیا گیا۔بلدیہ کورنگی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کرونا وائرس کے پاکستان میں پہلے مریض کے آنے کے بعد سے حفاظتی تدابیر اور اس سے بچاؤ کے لئے عوامی شعور کی بیداری کی مہم کا آغاز کررکھا ہے،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر علاقائی سطح پر جراثیم کش اسپرے انجام دیا جارہا ہے محدود وسائل کے باوجود بلدیہ کورنگی نے اسپرے مشین سے لیس 100رکنی دستہ تشکیل دیکر چپے چپے میں ڈس انفکشن کے عمل کا آغاز کیا انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ کرونا وائرس حفاظتی لاک ڈاؤن کے دوران جہاں تمام عمل کو روک دیا گیا مگر بلدیہ کورنگی کے افسران و عملے کو سلام ہے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بلا تطیل عوامی خدمات کو جاری رکھا کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی آگاہی،ڈس انفرکس اسپرے کے عمل کو جاری رکھنے کے ساتھ علاقائی سطح پر صاف ستھرے ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا اور دیگر بلدیاتی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا کر عوام کو بہتر ماحول فراہم کیا۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت اینٹی کرونا مہم اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ بلدیہ کورنگی ضلع کورنگی کی 37یونین کمیٹیز میں قائم 148وارڈز میں یوسی چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کی مکمل نگرانی میں جہاں بلدیاتی خدمات کی انجام دہی ک جاری رکھے ہوئے ہے وہیں اینٹی کرونا مہم کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری اور ڈس انفکشن اسپرے کی انجام دہی کو بھی گلیوں اور محلوں کی سطح پر یقینی بنا رہی ہے۔