اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور ہلال فوڈ SAP ایوارڈ ز جیتنے میں کامیاب

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور ہلال فوڈ SAP ایوارڈ ز جیتنے میں کامیاب

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان کی صف اول کی کمپنیوں میں سے دو کمپنیوں اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ اور ہلال فوڈز کو پاکستان کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی مارکیٹ کو 2020 میں 2.4 بلین ڈالر تک لے جانے پر ایس اے پی کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ایس اے پی کے مینجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے پاکستان اپنے صارفین کوبہتر خدمات کی فراہمی کے لیے آپریشنز اور تجربات کو بہتر بناتے ہوئے بروقت ٹیکنالوجیز کی قوت فراہم کرنے والی سمجھدار انٹرپرائز میں بدلنے والے اپنے تجارتی اداروں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تبدیلیوں سے فوائد حاصل کرنے والوں میں سب سے نمایاں مقام رکھنے والوں میں صف اول کی حیثیت سے مسلسل جگہ بنا رہا ہے۔ ہمارے ایس اے پی MENA کوالٹی ایوارڈز نے اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ اور ہلال فوڈز کو کامیاب جدت کاروں کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے جنہوں نے پاکستان میں اپنی کاروباری جدوجہد کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلیوں کے ہتھیاروں کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا۔اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غیاث خان نے ایوارڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ان حالات میں کاروباروں کے لیے انتہائی اہم ہے کہ ڈیجیٹل منتقلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحرک رہیں اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید موثر طریقے سے کام کریں۔ مجھے انتہائی خوشی کے ہے کہ اینگرو اور E&Y کی ٹیموں نے SAP کی تنصیب کے لیے اشتراک کیا جو ٹیکنالوجی کو ہمارے اہم آپریشنز اور کاموں کے انتہائی قریب لے آئے گی۔ اس نئے BPC سسٹم کے لاگو ہونے سے کام کرنے کے اوقات کو کم کرنے میں مدد ملی بلکہ ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ کسی قسم کے عملداری کے مسائل سامنے نہ آئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -